مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے عرب ممالک کے اسرائیل کے خلاف قانونی اقدامات سے گریز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عالمی برادری، تنظیمیں اور ماہرین اس بات پر تقریباً متفق ہیں کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے، لیکن عرب حکومتیں اس معاملے میں مؤثر کردار ادا کرنے سے گریزاں ہیں۔
البرادعی نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالتِ انصاف میں دائر مقدمے اور عالمی فوجداری عدالت میں جمع کرائی گئی شکایات میں زیادہ تر غیر عرب ممالک شامل ہیں، جن میں کولمبیا، میکسیکو، اسپین، ترکی، بولیویا، بنگلادیش، جیبوتی اور جنوبی افریقہ شامل ہیں، جبکہ عرب ممالک اس قانونی جدوجہد سے دور ہیں، حالانکہ اصل فریق تو وہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عرب حکومتیں اسرائیل کے خلاف کسی بھی قانونی اقدام میں شامل ہونے سے خوفزدہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ