27 اکتوبر، 2025، 7:44 PM

جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، انسانی امداد کی راہیں بند

جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، انسانی امداد کی راہیں بند

اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے باوجود جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس پر بمباری کی، جب کہ غزہ شہر کے مشرقی حصے میں فلسطینی گھروں کو  مسمار کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنگ بندی معاہدے کے باوجود غاصب صہیونی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں بمباری کی ہے جس سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق، صہیونی طیاروں نے شہر کے مشرقی حصے پر دو فضائی حملے کیے، جب کہ قابض فورسز نے غزہ کے مشرقی علاقوں میں رہائشی عمارتوں کی مسماری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ حملے اس وقت کیے جارہے ہیں جب جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل پر غزہ میں تمام جارحانہ کارروائیاں روکنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

ادھر اسرائیلی حکام نے انسانی امداد کی ترسیل پر بھی سخت پابندیاں عائد کردی ہیں، جس سے محصور غزہ کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

News ID 1936153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha