مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن نے اسرائیل کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تل ابیب نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو اسے اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
یمنی نائب وزیرِ خارجہ عبدالواحد ابو راس نے فلسطینی خبر ایجنسی "معا" سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی اس کے وعدہشکنی کے تسلسل کی علامت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کی تازہ صورتحال پر یمن کی گہری نظر ہے اور اگر اسرائیل نے اپنی جارحیت جاری رکھی تو اسے ماضی سے کہیں زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔
ابو راس نے کہا کہ فلسطینی عوام اور مزاحمتی گروہوں کے ساتھ یمن کی حمایت بدستور جاری ہے۔
ان کے بقول، فلسطینی مزاحمت اکیلی نہیں یہ ہم سب کی مشترکہ جنگ ہے، اور یمن ہر حال میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے باضابطہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود غزہ پر وحشیانہ حملے دوبارہ شروع کر دیے ہیں۔
آپ کا تبصرہ