8 اکتوبر، 2025، 1:58 PM

ایران اپنی علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، قالیباف

ایران اپنی علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے یورپی یونین اور خلیج فارس تعاون کونسل کے بیان کو مداخلت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے خلیج فارس تعاون کونسل اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے حالیہ مشترکہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی علاقائی سالمیت پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قالیباف نے ایران کے تین جزائر تنبِ بزرگ، تنبِ کوچک اور ابو موسی پر متحدہ عرب امارات کے دعوے اور یورپی حمایت کو بے بنیاد اور مداخلت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کسی بھی خیالی یا غیر حقیقی فریق کے ساتھ اپنی سرزمین پر سودے بازی نہیں کرے گی۔

انہوں نے فلسطینی مقاومت کے طوفان‌الاقصی آپریشن کی دوسری سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی، جو حماس کی قیادت میں انجام دی گئی، صہیونی حکومت کے لیے ایک اسٹریٹجک دھچکا ثابت ہوئی اور عالمی استکبار کے منصوبے ناکام بنا دیے۔

قالیباف نے کہا کہ امریکہ کی پشت پناہی کے ساتھ اسرائیل نے مسلسل جارحیت کے ذریعے ہزاروں فلسطینیوں کی جانیں لے لی ہیں اور غزہ کو تباہ کردیا ہے، لیکن فلسطین، لبنان، یمن اور خطے کی دیگر مزاحمتی تنظیموں نے صہیونی حکومت کے خلاف طاقت کا توازن تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ حماس، اسلامی جہاد، حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی گروہ پوری طاقت اور حوصلے کے ساتھ میدان میں موجود ہیں، جبکہ اسرائیلی حکومت اندرونی بحران کا شکار ہے۔ صہیونیوں نے اپنا تحفظ اور سماجی ہم آہنگی کھو دی ہے۔

اسپیکر نے ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطین کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم پر کارروائی کی جائے۔

انہوں نے طوفان‌الاقصی کے شہداء، بشمول حماس اور حزب اللہ کے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقاومت کے ساتھ کھڑے رہیں گے، یہاں تک کہ القدس مکمل طور پر آزاد ہوجائے۔

News ID 1935822

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha