31 اکتوبر، 2025، 5:02 PM

ایرانی قوم استکبار کے سامنے نہ جھکی ہے نہ جھکے گی، امام جمعہ تہران

ایرانی قوم استکبار کے سامنے نہ جھکی ہے نہ جھکے گی، امام جمعہ تہران

امام جمعہ تہران نے کہا کہ ایرانی قوم نے حسینی مکتب کی تربیت اور اسلامی انقلاب کی روشنی میں عالمی استعمار کے سامنے استقلال، عزت اور مزاحمت کا پرچم بلند رکھا ہے، اور یہی شعور خطے کی اقوام کو آزادی کی راہ دکھا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام حاج علی اکبری نے کہا کہ ایران کی خودمختار شناخت اسلامی انقلاب اور حسینی تربیت کا نتیجہ ہے، جو عالمی استعمار کے خلاف مزاحمت کی علامت بن چکی ہے اور خطے کی اقوام کے لیے آزادی کا راستہ ہموار کر رہی ہے۔

انہوں نے ملت ایران کی استکبار کے خلاف مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران نے ترقی کی راہ پر تیزی سے قدم بڑھایا ہے اور کبھی ذلت کو قبول نہیں کیا۔

انہوں نے امریکی جاسوسی کے اڈے پر قبضے کو ایک انقلابی اقدام قرار دیا، جسے امام خمینیؒ نے انقلاب اول سے بھی بڑا قرار دیا تھا۔ یہ اقدام نہ صرف تناؤ سے بچنے کا باعث بنا بلکہ ایران کے خلاف کئی خطرات کو کم کرنے کا ذریعہ بھی ثابت ہوا۔

امام جمعہ نے دفاعِ مقدس اور حالیہ 12 روزہ مزاحمت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے وحدت، یکجہتی اور عسکری طاقت خصوصا میزائل قوت کے ذریعے عالمی استعمار کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ یہ تجربہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مزاحمت جب قومی اتحاد اور طاقت کے ساتھ ہو، تو کامیابی یقینی ہوتی ہے۔

اپنے خطاب کے عربی حصے میں حاج علی اکبری نے فلسطینی شہداء اور مجاہدین، خصوصا یحیی السنوار، اسماعیل ہنیہ اور دیگر مزاحمتی رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد نے مغربی ایشیا میں استکبار کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کی خبیث فطرت اب بھی جاری ہے، جو جنگ بندیوں کی خلاف ورزی اور مسلسل جرائم کی مرتکب ہورہی ہے۔ انہوں نے حماس، جہاد اسلامی، حزب اللہ، سید حسن نصراللہ اور شیخ نعیم قاسم کی قیادت کو مزاحمت کی روشن مثالیں قرار دیا۔ انصار اللہ اور دیگر مزاحمتی قوتیں فلسطین کے ساتھ کھڑی ہیں اور عسکری و سفارتی میدانوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرچکی ہیں۔

حاج علی اکبری نے نوجوان نسل، خصوصا طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مظلوم شہداء غزہ سے سبق لیتے ہوئے اسلامی اقدار اور مزاحمت کے راستے پر قائم رہیں، اور جب تک فلسطین مکمل آزادی اور سلامتی حاصل نہ کرلے، مزاحمت کے ساتھ کھڑے رہیں۔ یہی نسل مستقبل میں ایران اور خطے کی آزادی و خودمختاری کی ضامن بنے گی۔

News ID 1936224

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha