14 ستمبر، 2025، 11:17 AM

گروپ 7 کا ایران مخالف بیان بے بنیاد اور الزام تراشی پر مبنی ہے، وزارت خارجہ

گروپ 7 کا ایران مخالف بیان بے بنیاد اور الزام تراشی پر مبنی ہے، وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ نے گروپ 7 کے ایران مخالف بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے گروپ 7 کے رکن ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف جاری کردہ بیانیے کو بے بنیاد اور جھوٹے الزامات پر مبنی قرار دے کر سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ الزامات غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت سے دور ہیں اور ایران کے قومی سلامتی کے اداروں کے کردار کو غلط طور پر پیش کرنے کی کوشش ہیں۔

وزارت خارجہ نے اس بیانیے کو فریب پر مبنی اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد عالمی سطح پر ایران کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور خطے میں عدم استحکام کو فروغ دینا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ اور گروپ 7 کے دیگر ممالک کو خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے لیے اپنے غیر قانونی اقدامات خاص طور پر فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت کے سلسلے میں جوابدہ ہونا چاہیے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں نسل کشی اور خطے میں جاری جنگ کے دوران یہ بیانیے عوام کی توجہ اصل جرائم سے ہٹانے کی کوشش ہیں۔

News ID 1935341

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha