مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے معروف اور نمایاں فنکار جناب محمود فرشچیان کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔ رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نمایاں اور معروف فنکار جناب محمود فرشچیان صاحب، ایرانی فن و ہنر کے آسمان کا درخشاں ستارہ تھے۔ مذہبی اقدار کی پابندی اور دینداری نے ان کے جوہر گرانقدر کو دینی معارف اور مذہبی وابستگیوں کی خدمت میں لگا دیا اور انھوں نے جاوداں شہ پارے یادگار کے طور پر چھوڑے۔ ان پر خدا کی رحمت و رضوان ہو۔ میں ان کے اہل خانہ، ان کے دوستوں، ان کے شاگردوں اور ملک کی فن و ہنر کی برادری کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
20 اگست 2025
آپ کا تبصرہ