17 اگست، 2025، 12:16 AM

قالیباف کا پاکستانی ہم منصب کو پیغام، سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی

قالیباف کا پاکستانی ہم منصب کو پیغام، سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی

ایرانی اسپیکر پاکستانی ہم منصب ایاز صادق کے نام پیغام میں سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی اور تعاون کی پیشکش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پاکستان میں حالیہ سیلاب اور اس کے نتیجے میں سینکڑوں شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

قالیباف نے اپنے پاکستانی ہم منصب سردار ایاز صادق کے نام پیغام میں کہا کہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات ایرانی عوام اور پارلیمنٹ کے لیے بھی باعث غم ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران کی پارلیمنٹ اور عوام متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی، جاں بحق افراد کے لیے رحمت و مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہیں۔

قالیباف نے امدادی اور طبی تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ایران مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

News ID 1934872

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha