مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے انڈونیشیا کے ہم منصب پرابووو سوبیانتو کے نام پیغام میں جزیرہ سماٹرا میں آنے والے شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سماٹرا میں آنے والے تباہ کن سیلاب، جس میں متعدد مسلمان جاں بحق اور زخمی ہوئے، سے انہیں انتہائی دکھ اور رنج پہنچا ہے۔
صدر پزشکیان نے ایرانی عوام اور حکومت کی جانب سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعا کی اور جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس موقع پر ایران کی جانب سے امدادی تعاون کی پیشکش بھی کی۔
آپ کا تبصرہ