4 اگست، 2025، 10:11 PM

ایرانی فضائیہ کے سربراہ کی شہید حاجی زادہ اور شہید جنرل باقری کے مزار پر حاضری

ایرانی فضائیہ کے سربراہ کی شہید حاجی زادہ اور شہید جنرل باقری کے مزار پر حاضری

کمانڈر حمید واحدی نے شہدائے اقتدار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے اقتدار کی حکمت عملی نے قوم کو وقار بخشا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فضائیہ کے کمانڈر ائیر مارشل حمید واحدی نے شہید جنرل محمد باقری کے مزار پر حاضری دے کر ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر ایرانی فضائیہ کے دیگر اعلی کمانڈرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔
 اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر واحدی نے کہا کہ شہید باقری نے نہ صرف ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کیا بلکہ اپنی دور اندیش قیادت سے پوری قوم کو وقار بخشا۔ ان کا راستہ ہماری عسکری سوچ کی بنیاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان عظیم شہداء کا خون، ایران کی خودمختاری اور استقلال کی ضمانت ہے، اور ان کی قربانیاں ہماری نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

امیر واحدی نے اس موقع پر شہید امیر علی حاجی زادہ اور دیگر شہداء کی قبور پر بھی فاتحہ خوانی کی اور خراج تحسین پیش کیا۔

News ID 1934687

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha