مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پرامن جوہری تنصیبات پر امریکی جارحانہ حملے نے مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کو مزید ہوا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خلیج فارس کے کنارے واقع عرب ممالک میں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں جن پر ایران کی جانب سے جوابی حملوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے خلیج فارس کے ممالک میں سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
بحرین میں 70 فیصد سرکاری ملازمین کو تا اطلاع ثانوی گھر میں بیٹھ کر ڈیوٹی دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
بحرینی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ شہری بڑی شاہراہوں سے صرف ضرورت کے وقت استفادہ کریں تاکہ حکومتی عہدیدار موثر طریقے سے استفادہ کرسکیں۔
خطے کے دیگر عرب ممالک میں بھی اسی نوعیت کے انتباہات جاری کئے گئے ہیں۔
دراین اثناء فرانسیسی فضائی کمپنی نے دبئی اور ریاض کے لئے اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ