22 جون، 2025، 3:10 AM

اندیمشک میں صیہونی جارحیت، ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید

اندیمشک میں صیہونی جارحیت، ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید

جمعہ کے روز صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں ایران کے صوبہ خوزستان کے علاقے اندیمشک کے دوکُّوھہ ڈسٹرکٹ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعہ کے روز صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں ایران کے صوبہ خوزستان کے علاقے اندیمشک کے دوکُّوھہ ڈسٹرکٹ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید ہو گئے۔

حملہ ایک پانی کے کنویں کی تنصیب پر کیا گیا، جہاں غلام عباس موسوی، ان کی اہلیہ اور 7 سالہ بیٹا حفاظتی ذمہ داری انجام دے رہے تھے۔ فضائی حملے میں تینوں افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان نے 16 جون کو اطلاع دی تھی کہ اب تک صیہونی حملوں میں کم از کم 224 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں 74 خواتین اور بچے شامل ہیں، جبکہ وزارت صحت کے مطابق 1,800 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1933751

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha