21 جون، 2025، 7:52 PM

ایران کے بعد تین بڑے اسلامی ممالک صہیونی جارحیت کا شکار ہوسکتے ہیں، عرب مبصر

ایران کے بعد تین بڑے اسلامی ممالک صہیونی جارحیت کا شکار ہوسکتے ہیں، عرب مبصر

عرب مبصر توفیق طعمہ نے کہا ہے کہ ایران کے بعد صہیونی حکومت پاکستان، ترکی اور شام پر جارحیت کرسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے "شہاب" کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ مشرق وسطی کے امور کے ماہر توفیق طعمہ نے شہاب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایران پر جارحیت کے بعد خاموش نہیں ہوگا بلکہ مزید اسلامی ممالک کے خلاف اقدامات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے میں کامیاب ہونے کی صورت میں اسرائیل کا اگلا شکار پاکستان، ترکی اور شام ہوں گے۔

طعمہ نے کہا کہ ان ممالک میں سے بعض نے خطرے کو بھانپ لیا ہے اسی لئے صہیونی حکومت پر شدید تنقید کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف حملے نہ رکیں تو مقبوضہ علاقوں میں نتن یاہو کے لئے حالات مزید پریشان کن ہوں گے کیونکہ ایرانی حملوں کی وجہ سے اسرائیل کو شدید جانی اور مالی نقصانات کا سامنا ہے۔ ایران کے جوابی حملے بے مثال ہیں۔

News ID 1933734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha