مہر خبررساں ایجنسی کیرپورٹ کے مطابق، رافائل گروسی نے، جن کے پچھلے بیانات صہیونی حکومت کی ایران پر جارحیت کے جواز میں استعمال ہوئے، اس بار واضح طور پر کہا کہ جو کچھ ہمارے علم میں آیا ہے اس کی بنیاد پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ایران کی طرف سے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوئی منظم کوشش کا ثبوت ہمارے پاس موجود نہیں ہے۔
گروسی نے اس گفتگو میں، جس کا ایک حصہ سی این این کی میزبان کرسٹین امانپور نے سوشل میڈیا "ایکس" پر شیئر کیا، اس بات پر زور دیا کہ مجھے معلوم نہیں کہ آیا ایسی سرگرمیاں موجود تھیں جو خفیہ طور پر یا ہمارے معائنہ کاروں کی دسترس سے باہر انجام پائی ہوں یا نہیں؛ لیکن جو کچھ ہمارے علم میں آیا اور جس کی رپورٹ دی گئی، اُس کی بنیاد پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے پاس ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی منظم کوشش کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آئی اے ای اے کی حالیہ رپورٹ کو امریکہ کی جنگی پالیسیوں کے مطابق تیار کیا گیا اور اسرائیل نے اُسے ایران پر مجرمانہ حملے کے جواز کے طور پر استعمال کیا۔
آپ کا تبصرہ