18 جون، 2025، 6:28 PM

امریکی مداخلت کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا، ایران

امریکی مداخلت کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا، ایران

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ میں امریکہ مداخلت کرے تو سخت جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنیوا میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر میں ایرانی نمائندے علی بحرینی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں مداخلت کرے تو سخت اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بحرینی نے کہا کہ ایران اسرائیل کی کاروائیوں میں امریکہ کو برابر شریک سمجھتا ہے۔ اسلامی جمہوری ایران کے کچھ ریڈلائینز ہیں جن کو عبور کرنے کی صورت میں سخت اور حتمی جواب دیا جائے گا۔

بحرینی نے حالیہ دنوں میں صدر ٹرمپ کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ٹرمپ کے بیانات کے بعد حالات سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہے۔ مجھے اطمینان ہے کہ ایران کا ردعمل مناسب اور شدید ہوگا۔ ہم نزدیک سے امریکی مداخلت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جب بھی ضرورت محسوس کی جائے ہم اپنا ردعمل دکھائیں گے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے ایران پر ایٹمی ہتھیار بنانے کے بے بنیاد الزامات کے تحت گذشتہ جمعہ کو فضائی حملہ کیا تھا جس کے بعد ایران نے جوابی کاروائی میں صہیونی حکومت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

News ID 1933647

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha