17 جون، 2025، 4:16 PM

سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے موساد کے اڈے پر ایک جدید النوع میزائل سے حملہ

سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے موساد کے اڈے پر ایک جدید النوع میزائل سے حملہ

اسلامی جمہوری ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان نے حالیہ آپریشن میں جدید مقامی میزائلوں کے استعمال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ان میں سے ایک میزائل پہلی بار استعمال کیا گیا، اور دشمن کو یہ بھی خبر نہ ہوئی کہ کیا ہو رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل طلائی‌نیک نے ایرانی سرکاری نشریاتی ادارہ  کے تین کارکنان کی شہادت پر تعزیت اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کی ایران کے خلاف حالیہ جنگ ایک مسلط شدہ جنگ ہے، بالکل ویسے ہی جیسے آٹھ سالہ دفاع مقدس میں ایران  پر جنگ مسلط کی گئی تھی۔ دشمن اس جنگ کے ذریعے ایرانی قوم کی صلاحیتوں اور ترقی کو نشانہ بنانا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب جنگ مسلط کی جائے تو یہ ہمارے لیے ایک قومی فریضہ بن جاتا ہے  کہ ہم اپنی دفاعی صلاحیتوں کو پوری طرح بروئے کار لائیں۔

انہوں نے  ملک کے دفاع میں عوام کی شمولیت پر زور دیا اور کہا کہ پوری قوم اسرائیل کی درندگی کو محسوس کر رہی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے دفاعی محاذ وسیع اور ہمہ گیر ہو گئے ہیں۔

جنرل طلائی‌نیک نے  صہیونی حکومت کی غیر انسانی  کارستانیاں کی  جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں صہیونی حکومت نے سب سے پہلے خواتین اور بچوں پر حملے کیے، جو اس کی غیر انسانی ماہیت کو ظاہر کرتا ہے۔

جنرال طلائی‌نیک نے اسرائیلی حکومت کی ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ پر گفتگو کرتے ہوئے اس کی خصوصیات اور اسباب پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل، جو کہ پچھلے 75 سال سے خفیہ معلومات کے شعبے میں خود کو برتر تصور کرتا  آرہا ہے، آج ہماری جانب سے ایک ہدف پر لگنے والے جدید میزائل کے ذریعے اپنے ہی ملک کے دل میں واقع انٹیلیجنس مرکز پر حملہ برداشت کر چکا ہے، جو اس کی کمزوری اور لاچارگی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ فطرتاً غیرانسانی اور غیر اخلاقی ہے۔ بچوں کا قتل، سوتے ہوئے گھروں پر حملے، میڈیا اور دوا ساز اداروں کو نشانہ بنانا؛یہ سب اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ جنگ ایران قوم  کے خلاف لڑی جارہی ہے تاکہ ہمارے اقتدار اور ترقی کو روکا جا سکے۔

جنرل طلائی‌نیک نے اس دعوے کو بھی مسترد کیا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانا چاہتا ہے، اور کہا کہ دراصل اسرائیل، ایرانی قوم کی طاقت اور وقار سے خائف ہے اور اسی وجہ سے اس نے جنگ مسلط کی ہے۔

جنرل طلائی نے ترکیبی جنگ کی نوعیت کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ صرف اسلحے کی نہیں بلکہ ایک "ترکیبی جنگ" ہے، یعنی اس میں ہارڈ وار کے ساتھ سافٹ وار  دونوں کے محاذیں  شامل ہیں۔ ہمارے جنگجو دشمن کے حملوں کا بھرپور جواب دے رہے ہیں اور اسرائیل روز بروز فوجی محاذ پر کمزوری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل، اپنی 75 سالہ تاریخ اور موجودہ کمزوریوں کے پیش نظر، طویل جنگ کی سکت نہیں رکھتا اور جلد ہی مفلوج ہو جائے گا۔

جنرل طلائی‌نیک  نے اسلامی جمہوری  ایران کی فوجی خودکفالت کے سلسلے میں بتایا کہ آج ایران کے 90 فیصد سے زائد ہتھیاراور فوجی سازوسامان ملکی سطح پر تیار کیے جا رہے ہیں۔ یہ ترقی سائنسی و صنعتی کوششوں کا نتیجہ ہےاور وزارت دفاع مکمل طور پر مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار ہے۔سردار طلائی‌نیک نے کہا کہ حالیہ آپریشن میں جو میزائل پہلی بار استعمال کیا گیا، اس نے دشمن کو یہ بھی نہ سمجھنے دیا کہ کیا واقعہ پیش آ رہا ہے۔ یہ ہماری ہارڈ وارفیئر کی طاقت کا عملی مظاہرہ ہے۔

انہوں نے سافٹ وار  اور میڈیا کے کردار سے متعلق کہا کہ دشمن نفسیاتی  جنگ بھی چھیڑے ہوئے ہے۔ نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ایرانی قوم کے بارے میں گفتگو اسی ذہنی دباؤ کا حصہ ہے۔ اس محاذ پر میڈیا اور عوام کا کردار نہایت اہم ہے اور انہیں بھی مجاہدین کی طرح دفاعی مورچوں پر کھڑا ہونا چاہیے۔

جنگ کی پیشنگوئی اور روحانی طاقت کے بارے میں سردار طلائی نیک نے کہا کہ یہ جنگ قابل پیش بینی ہے اور اگر ہم اللہ پر بھروسہ   کریں اور اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں، تو کامیابی یقینی ہے۔ اسرائیل مسلسل اسٹریٹجک غلطیاں کر رہا ہے، مثلاً وہ یہ توقع نہیں کر رہا تھا کہ ہمارا کمانڈ سسٹم اس قدر مؤثر جواب دے گا۔

 انہوں نے  یہ بات زور  دے کر کہی: کہ حقائق ان باتوں سے بالکل مختلف ہیں جو دشمن اپنی تشہیر میں پیش کرتا ہے۔ اس سلسلے میں ایرانی عوام اور ذرائع ابلاغ کا کردار اس مشترکہ جنگ کا مقابلہ کرنے میں نہایت اہم ہے۔ میڈیا کو ہمارے مجاہدین کے شانہ بشانہ، نرم جنگ کے محاذ پر بھی دفاعی کردار ادا کرنا چاہیے۔

News ID 1933618

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PK 17:24 - 2025/06/17
      1 0
      ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہیں کہ وہ ہر شئے پر قادر ہے بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام امریکہ ملعون کو ذلت و رسوائی سے دو چار فرمائے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حفاظت فرمائے آمین