مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں دشمن کے اہم ٹھکانوں پر تابڑ توڑ میزائل حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں تل ابیب اور حیفا سمیت کئی علاقوں میں شدید تباہی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایرانی میزائل براہ راست اسرائیلی فوجی اور انٹیلی جنس مراکز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق درجنوں اسرائیلی فوجی اور سیکیورٹی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جبکہ خوف و ہراس کے باعث اسرائیلی عوام نے پناہ گاہوں کا رخ کر لیا ہے۔
ایرانی میزائل شمالی علاقوں میں گرے، شدید آگ بھڑک اٹھی
صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کا ایک میزائل مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں آ کر گرا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔
متعدد ایرانی میزائل حیفا شہر میں بھی آ کر گرے ہیں، جس سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
دفاعی نظام کمزور، عوام کو ہدایات پر عمل کی تاکید، صہیونی فوج کا اعتراف
اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی دفاعی نظام مضبوط نہیں ہے اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ داخلی محاذ کے کمانڈ کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر مکمل طور پر عمل کریں۔
اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارانوت کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ایک میزائل کے شمالی مقبوضہ علاقے میں گرنے سے وہاں شدید آگ بھڑک اٹھی۔
دوسری جانب مقاومتی بلاک سے مربوط میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایران کے زبردست میزائل حملوں کے نتیجے میں حیفہ زوردار دھماکوں سے لرز اُٹھی ہے۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں لہٰذا نئی معلومات کیلئے صفحہ ریفریش کریں
آپ کا تبصرہ