8 جون، 2025، 11:55 AM

پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن کی حمایت کرتے ہیں، پاک ایران سربراہان مملکت کی ٹیلفونک گفتگو

پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن کی حمایت کرتے ہیں، پاک ایران سربراہان مملکت کی ٹیلفونک گفتگو

ایرانی صدر پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک ملاقات کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تہران کی جانب سے ثالثی کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ٹیلفونک ملاقات کے دوران اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان قیام امن کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

ٹیلفونک گفتگو کے دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی۔

صدر پزشکیان نے اس موقع پر کہا کہ ایران کی اصولی خارجہ پالیسی دنیا بھر، بالخصوص عالم اسلام میں کشیدگی کے خاتمے اور قیامِ امن کے فروغ پر مبنی ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دورۂ اسلام آباد کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت مختلف شعبوں میں پاکستان تعاون کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورۂ تہران کے دوران ایران کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور دفاع، سلامتی، اقتصادیات اور دیگر شعبوں میں ہونے والی بامعنی گفتگو کو سراہا۔

انہوں نے تجویز دی کہ صدر پزشکیان کے مجوزہ دورۂ پاکستان سے قبل ایک اعلیٰ سطحی ایرانی وفد اسلام آباد کا دورہ کرے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا جاسکے۔

پاکستانی وزیر اعظم نے بھارت کے ساتھ کشیدگی پر ایران کے مؤقف کی تعریف کی اور نئی دہلی کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے امن قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ایران کے ممکنہ ثالثی کردار کا خیرمقدم بھی کیا۔

News ID 1933291

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha