مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے آج قازقستان کے وزیر خارجہ مراد نورتیلو سے ملاقات میں انہیں عیدالاضحیٰ کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری سرگرمیاں مکمل طور پر شفاف ہیں اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے بارہا اس کی تصدیق کی ہے۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ ہم معائنے کے لیے تیار ہیں، لیکن سائنسی ٹیکنالوجی اور کامیابیوں سے قوموں کی کسی بھی محرومی کو ناقابل قبول سمجھتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ ہم یہ قبول نہیں کریں گے کہ دوسرے لوگ ہماری قوم کے مستقبل کے فیصلے کریں، ایران ہمیشہ معقول گفت و شنید کے لیے تیار ہے، لیکن وہ دھونس دھمکی اور جبر کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔
اس ملاقات میں قازقستان کے وزیر خارجہ جناب مراد نورتیلو نے ایران سے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے ملک کے سنجیدہ عزم کا اعلان کیا۔
انہوں نے پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے معاملے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے ایران کے جائز حق کی حمایت کرتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ کی حکومت کی کوششیں مختلف شعبوں میں غیرمعمولی طور پر ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گی۔
آپ کا تبصرہ