مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ میں تارکین وطن کے ڈائریکٹر جنرل علی رضا ہاشمی راجہ نے کہا ہے کہ یہ سفری پابندیوں کا امریکی نسل پرستانہ اقدام ایرانیوں کے خلاف واشنگٹن کی "گہری دشمنی" کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کا ایرانی شہریوں کو صرف ان کے مذہب اور قومیت کی بنیاد پر نشانہ بنانے کا عمل بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
ہاشمی راجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کروڑوں لوگوں کو صرف ان کی قومیت یا مذہب کی بنیاد پر سفر کرنے کے حق سے محروم کرنا امریکہ میں حاکم اسٹیبلشمنٹ کا نسل پرستی کا اقدام ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے امریکہ کی نسل پرستانہ پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس امتیازی فیصلے کے خلاف اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
آپ کا تبصرہ