6 جون، 2025، 9:32 PM

بغداد کا شام میں آیت اللہ سیستانی کے دفتر پر تکفیریوں کے حملے پر ردعمل

بغداد کا شام میں آیت اللہ سیستانی کے دفتر پر تکفیریوں کے حملے پر ردعمل

بغداد نے شام میں آیت اللہ سیستانی کے دفتر پر تکفیری حملے کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دمشق میں عراقی سفارت خانے نے  آیت اللہ سیستانی کے دفتر پر تکفیریوں کے حملے پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

شام میں عراقی سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ سے وابستہ ہونے کا دعویٰ کرنے والے افراد نے گزشتہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے دفتر پر حملہ کر کے املاک اور ساز و سامان کو لوٹ لیا اور دفتر میں موجود عملے کی توہین کی۔

عراقی سفارتخانے نے زور دیا کہ ان اشتعال انگیز اقدامات سے عراق اور دنیا میں اعلیٰ دینی مرجعیت کے لاکھوں پیروکاروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور یہ ایسے مرجع تقلید کے مذہبی مقام کی توہین ہے جو اپنے اعتدال، دانشمندی اور تحمل و بردباری کے لیے مشہور ہیں۔

دمشق میں عراقی سفارت خانے نے ایک بار پھر شام میں  امن برقرار رکھنے اور ملک کے تمام مذہبی اور نسلی گروہوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔

عراقی سفارت خانے نے شامی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں اور آئندہ کے لئے اس طرح کے اقدامات کی روک تھام کریں۔

News ID 1933260

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha