5 جون، 2025، 7:30 PM

امریکی ویٹو صیہونی جرائم کی کھلی حمایت اور عالمی اتفاق رائے کی صریح خلاف ورزی ہے، انصار اللہ

امریکی ویٹو صیہونی جرائم کی کھلی حمایت اور عالمی اتفاق رائے کی صریح خلاف ورزی ہے، انصار اللہ

یمن کی انصار اللہ نے غزہ میں جنگ روکنے کے لیے پیش کی گئی صیہونیت مخالف قرارداد کو امریکی کی جانب سے ویٹو کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کی انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے امریکہ کے ویٹو پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ویٹو غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے عالمی اتفاق رائے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا یہ شرمناک موقف اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اسرائیلی جرائم کی مکمل حمایت کرتا ہے اور یہ ویٹو جنگی جرائم کی اجازت دینے کے مترادف ہے۔

انصار اللہ نے امریکہ کی اس پالیسی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری کے وقار کے لیے ایک بدنما دھبہ قرار دیا ہے۔

بیان میں عرب ممالک کی بھی شدید مذمت کی گئی کہ وہ غزہ کی حقیقی صورت حال کو نظر انداز کر کے امریکہ کو مالی امداد فراہم کر رہے ہیں، اور اس طرح اسرائیلی جارحیت میں براہِ راست ملوث ہو رہے ہیں۔

انصار اللہ نے کہا کہ عرب حکومتوں کی پالیسی اور امریکہ کی حمایت سے اسرائیلی جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ عالمی رائے عامہ فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہی ہے، تاہم عرب حکمران خاموشی اور بے عملی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انصار اللہ نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گی اور عرب اور عالمی آزادی پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کریں۔
 

News ID 1933233

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha