5 جون، 2025، 7:09 PM

اسرائیل کے حامی ممالک فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک ہیں، ایران

اسرائیل کے حامی ممالک فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک ہیں، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا معمول بننا آج کی دنیا کا المیہ ہے اور ان جرائم کے حامی ممالک صیہونی رژیم کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس اکاونٹ پر لکھا ہے کہ جرمن پارلیمنٹ کے نمائندے کے لباس میں لفظ فلسطین کا ناقابل برداشت قرار پانا در اصل ان لوگوں کی منافقت کی واضح علامت ہے جو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا معمول بننا آج کی دنیا کا المیہ ہے اور صیہونی حکومت کے جرائم کے حامی ممالک اس کے مظالم میں برابر کے شریک ہیں۔

News ID 1933230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha