مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے ترجمان نے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دو لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید خبردار کیا کہ غزہ کے باشندوں کو شدید قحط کے خطرہ کا سامنا ہے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کو فوری طور پر انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔
مذکورہ ادارے نے اس بات پر زور دیا کہ عمان میں بین الاقوامی تنظیم کے گوداموں میں غزہ کے 200,000 سے زیادہ افراد کو پورے ایک ماہ تک کھانے کے لیے کافی خوراک میسر ہے، اور یہ کہ آٹا، فوڈ پیکجز، حفظان صحت کی کٹس، کمبل اور طبی آلات غزہ کے باشندوں تک پہنچانے کے لیے تیار ہیں۔
یہ تمام رپورٹیں اس وقت سامنے آئی ہیں جب اسرائیلی حکومت بین الاقوامی اداروں اور حتیٰ کہ اپنے یورپی اتحادیوں کو بھی قبول کرنے سے انکاری ہے اور امداد کو غزہ میں داخل ہونے نہیں دیتی!
آپ کا تبصرہ