22 مئی، 2025، 8:54 AM

امریکہ سے بالواسطہ مذاکرات، اگلا دور جمعہ کو ہوگا، ایران

امریکہ سے بالواسطہ مذاکرات، اگلا دور جمعہ کو ہوگا، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جاری بالواسطہ مذاکرات کا اگلا دور جمعہ کے روز ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے عمان کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ پانچویں دور کی بالواسطہ بات چیت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ یہ مذاکرات جمعہ 23 مئی کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہوں گے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران نے عمان کے وزیر خارجہ کی جانب سے پیش کردہ تجویز کو قبول کرلیا ہے جس کے تحت مذاکرات کا پانچواں دور جمعہ کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم پرعزم ہے کہ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی بشمول یورینیم افزودگی اور ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے ایرانی قوم کے حقوق و مفادات کے دفاع میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی۔

اس سے پہلے عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور جمعہ 23 مئی کو روم میں منعقد ہوگا۔

ایران اور امریکہ کے درمیان اب تک بالواسطہ بات چیت کے چار دور ہوچکے ہیں جن میں سے کچھ مسقط اور کچھ روم میں ہوئے ہیں۔ ان مذاکرات کا محور ایران کے جوہری پروگرام اور امریکی پابندیوں کا خاتمہ رہا ہے۔

News ID 1932853

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha