18 مئی، 2025، 4:42 PM

فلسطینی عوام کا قتل عام ایک بہت بڑا جرم اور ناانصافی ہے، عمانی وزیر خارجہ

فلسطینی عوام کا قتل عام ایک بہت بڑا جرم اور ناانصافی ہے، عمانی وزیر خارجہ

عمانی وزیر خارجہ نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کا قتل عام ایک وحشیانہ جرم ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے تہران ڈائیلاگ فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کو کئی مسائل کا سامنا ہے، فلسطینی عوام کا قتل عام بہت بڑا جرم  ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بات چیت کے مواقع کو استعمال کیا جاتا تو ہم ان جرائم کو روک سکتے تھے، تاہم جس چیز نے مجھے پر امید بنا دیا وہ یہ ہے کہ حماس کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے کہا کہ صدر ٹرمپ میں امن حاصل کرنے کی صلاحیت ہے اور اسی بنیاد پر حماس اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

 عمان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بات چیت آسان نہیں ہے، مذاکرات کی عدم موجودگی میں غزہ ایک دردناک سبق ہے، سلطنت عمان مذاکرات کے مشکل راستے پر قائم ہے۔

News ID 1932764

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha