مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہارورڈ یونیورسٹی کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ ٹرمپ حکومت نے ہارورڈ کو دی جانے والی 2.2 بلین ڈالر کی فنڈنگ روک دی ہے، جس کے ردعمل میں یونیورسٹی نے صدر ٹرمپ کی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
معروف مالیاتی جریدے ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ حکومت نے ہارورڈ یونیورسٹی کی صحت سے متعلق تحقیقی فنڈنگ کو نشانہ بنایا ہے۔ اس سے قبل بھی ٹرمپ انتظامیہ کئی موقر تعلیمی اداروں کی مالی امداد روک چکی ہے، تاہم اس بار معاملہ زیادہ سنگین ہو گیا ہے۔
اصل تنازع کی جڑ ہارورڈ سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں ہونے والے فلسطین حامی مظاہرے ہیں، جن پر روک نہ لگانے پر حکومت ناراض ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی سمیت دیگر اداروں کی فنڈنگ بھی معطل کر دی ہے۔
آپ کا تبصرہ