31 مارچ، 2025، 4:53 PM

مغرب کنارے سے جبری ہجرت کی لہر میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

مغرب کنارے سے جبری ہجرت کی لہر میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ کی مغربی کنارے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف ایجنسی کے ڈائریکٹر نے خبردار کیا کہ 1967 کے بعد سے اس علاقے میں جبری بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں غیر معمولی حد تک اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی کنارے میں فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی (UNRWA) کے ڈائریکٹر نے واضح کیا: 1967 میں اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ علاقوں پر قبضے کے آغاز کے بعد سے مغربی کنارے میں جبری نقل مکانی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے نئے قوانین ہماری امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹوں کا باعث بن رہے ہیں، انروا کے مراکز پر حملے کے بعد، صیہونی قابضوں نے ہمارے اہلکاروں کے درمیان رابطہ منقطع کر دیا ہے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ چیک پوائنٹس پر قابض صہونی فوجیوں کی طرف سے UNRWA کے ملازمین پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ 

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف ایجنسی کے ایک سینیئر عہدیدار نے آگاہ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے غیر ملکی امداد میں کٹوتی کے فیصلے نے اقوام متحدہ کو سخت فیصلے کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔!

News ID 1931527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha