مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، جنوبی شام کے علاقے درعا میں "کویہ" گاؤں پر اسرائیلی ٹینکوں کے حملے میں ایک خاتون سمیت سات شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی رژیم کی صوبہ درعا کے گاؤں کویہ پر گولہ باری کے بعد اس گاؤں کے مکین اپنا گھر بار چھوڑ رہے ہیں۔
دوسری طرف روئٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے آج صبح شام میں تدمر ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ