13 مارچ، 2025، 11:19 PM

ایرانی مسلح افواج کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، جنرل حیدری

ایرانی مسلح افواج کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، جنرل حیدری

ایران کی برّی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے مسلح افواج ملک کے خلاف کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی برّی فوج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ مسلح افواج رہبر معظم انقلاب  کے احکام کی پابند اور ملک کے خلاف کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں پائیدار سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے برّی فوج کے 11 بریگیڈ سرحدوں پر تعینات کئے گئے ہیں۔ 

جنرل حیدری نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو ہمیشہ خطرات کا سامنا رہا ہے لیکن مسلح افواج کی مستحکم آمادگی نے دشمن کو پسپا کر دیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ دشمنوں کی طرف سے حماقت کی صورت میں دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

News ID 1931080

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha