1 مارچ، 2025، 6:35 PM

بھارت اور چین کی سرحد کے قریب برفانی تودہ گرنے سے 4 افراد ہلاک

بھارت اور چین کی سرحد کے قریب برفانی تودہ گرنے سے 4 افراد ہلاک

بھارت اور چین کی سرحد کے قریب ایک ہائی وے پر برفانی تودہ گرنے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ہندوستان اور چین کی سرحد کے قریب ایک ہائی وے پر واقع زیر تعمیر علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 بھارتی فوج نے تصدیق کی ہے کہ  واقعہ ریاست اتراکھنڈ کے منا پاس علاقے میں پیش آیا اور 55 مزدور برف کے نیچے دب گئے ہیں۔ 

امدادی ٹیموں نے اب تک 50 افراد کو برف کے نیچے سے نکال لیا ہے جن میں سے 4 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ 

مزید پانچ کارکنوں کی تلاش کا آپریشن ابھی بھی جاری ہے اور کئی امدادی ٹیمیں اور فوجی ہیلی کاپٹر کو علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے۔

 بھارتی فوج نے اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم اس بات کی تصدیق کی ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

News ID 1930797

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha