مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے اعلی اہلکار شیخ محمد حمادی کو مشغره شہر کے بقاع مغربی علاقے میں ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر شہید کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلح افراد جو دو غیر فوجی گاڑیوں میں سوار تھے، نے شیخ حمادی پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ حملہ آور نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔
حملے کے بعد شیخ حمادی کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ شہید ہوگئے۔
لبنانی حکام نے اب تک اس دہشت گردانہ کارروائی کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
آپ کا تبصرہ