مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ اسرائیلی میڈیا نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
پہلے مرحلے میں اسیران کی رہائی اور اسرائیلی فوج کی عقب نشینی انجام پائے گی۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ قریب ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں غزہ سے یرغمال33 صہیونیوں کو آزاد کیا جائے گا۔
جبکہ اسرائیلی فوج غزہ سے تدریجا پیچھے ہٹے گی۔ جنگ بندی کے 16 دن بعد مذاکرات کے اگلے مراحل کا آغاز ہوگا۔ معاہدے کے پہلے مرحلے کی مدت 45 دن رکھی گئی ہے، جس کے بعد ممکنہ طور پر مزید پیش رفت ہوگی۔
فریقین کے درمیان معاہدے کی کامیابی اور دیرپا امن کا انحصار صہیونی حکومت کی جانب سے اس کی مکمل پاسداری پر ہوگا۔
آپ کا تبصرہ