مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے شمالی علاقوں میں ترکی اور امریکہ کے حمایت یافتہ حمایت یافتہ دہشت گردوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق ترکی سے وابستہ دہشت گردوں نے رقہ اور عین العرب میں امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
’نیشنل آرمی‘ کے نام سے مشہور دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں اور میزائلوں کا استعمال کیا ہے۔ تاہم حملوں کے ممکنہ جانی نقصانات کی تفصیلات شائع نہیں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ شام پر جولانی عناصر کے قبضے کے بعد مختلف دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں چل رہی ہیں جب کہ عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔
آپ کا تبصرہ