مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی ذرائع نے فوجیوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی اور اعصاب تناو سے آگاہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انتہا پسند تلمودی حریدیم فرقے کا فوجی خدمات سے انکار ، فوج میں مزید مایوسی پھیلانے کا باعث بنا ہے۔
ادھر صیہونی سیاسی کارکن "الیت ہشاحر" کا کہنا کہ اسرائیلی فوج میں خودکشی کی شرح بڑھ گئی ہے جس سے مزید نفسیاتی عارضوں نے جنم لیا ہے۔
انہوں نے روزنامہ یدیعوت احرونوت کو بتایا: ہماری نسل ٹوٹ پھوٹ کا شکار جب کہ جوان حوصلے کھو چکے ہیں، اور ہمارے سپاہی تھک چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت فوج کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے، لیکن حریدیم فرقہ فوجی خدمات کو مسترد کرکے آبادکاروں میں خوف اور مایوسی پھیلا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ