31 دسمبر، 2024، 12:42 PM

جب تک پارا چنار میں دھرنا جاری ہے ہم بھی جاری رکھے گے، علامہ حسن ظفر نقوی

جب تک پارا چنار میں دھرنا جاری ہے ہم بھی جاری رکھے گے، علامہ حسن ظفر نقوی

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صبح سویرے ہمارے لوگوں پرسندھ پولیس نے دھاوا بول دیا اور خواتین اور بچوں پر ڈنڈے برسائے گئے۔ جب تک پارا چنار میں دھرنا جاری ہے ہم بھی جاری رکھیں گے، ہمیں کچل ڈالو ہم نہیں جھکیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پاراچنار کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے دیے گئے دھرنوں پر سندھ پولیس کی جانب سے تشدد کے ردعمل میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی نے  کہا کہ رات کو جب سندھ حکومت کے نمائندوں نے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا، ہم نہیں پتہ تھا وہ لوگ کیا پلاننگ کرکے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں مسئلہ آرہا تھا ہم نے وہاں اپنے بندوں کو بھیج کر مسئلہ حل کروایا تھا، لیکن صبح سویرے ہمارے لوگوں پرسندھ پولیس نے دھاوا بول دیا اور خواتین اور بچوں پر ڈنڈے برسائے گئے۔

علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ یہ ظلم تاریخ میں لکھا جائے گا، میں آج کہتا ہوں یہ دھرنا جاری رہے گا، آپ نے ابھی ہمارا صبر دیکھا نہیں ہے، ہمارے پر دھماکے کرواں ہم نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے دہشت گردوں کو بلاوں اور ہم پر ظلم کرواں ہم دھرنے دیتے رہے گے، جب تک پارا چنار میں دھرنا جاری ہے ہم بھی جاری رکھے گے، ہمیں کچل ڈالو ہم نہیں جھکے گے۔

واضح رہے کہ ضلع کُرم کی صورت حال پر گرینڈ جرگہ کل کسی حتمی فیصلے تک نہ پہنچ سکا اور ضلع میں قیام امن کیلئے آج فریقین کے درمیان معاہدہ طے پانے کا امکان ہے جبکہ کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں گرینڈ جرگہ آج ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ آج صبح جو ہمارے ساتھ ہوا وہ بہت غلط ہوا، ہم اب تک پر امن دھرنا کررہے تھے، تم ہمارے نرم آواز کو ہماری کمزوری سمجھ رہے تھے، ہمارا جذبہ کربلا والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پورے سندھ اور پورے پاکستان کے مومنین کو کہتا ہوں گھروں سے سب نکلو، پیپلز پارٹی چاہے تو وفاق میں حکومت کو ڈسٹرب کرسکتی ہے، لیکن ہم ایسا نہیں چاہتے۔

News ID 1929212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha