28 دسمبر، 2024، 8:33 AM

یمن کا تل ابیب سمیت مقبوضہ علاقوں پر دوبارہ حملہ

یمن کا تل ابیب سمیت مقبوضہ علاقوں پر دوبارہ حملہ

یمنی فوج نے صہیونی حکومت کے حملوں کے جواب میں مقبوضہ علاقوں پر دوبارہ حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کے دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں پر صہیونی حکومت کے حملوں کے جواب میں یمنی فوج نے صہیونی شہروں پر حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ یمن کی جانب سے میزائل داغے جانے کے نتیجے میں مقبوضہ علاقوں کے متعدد علاقوں میں سائرن بج رہے ہیں۔

حملوں کے بعد تل ابیب میں خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی ہے۔

صہیونی حکومت نے بھی یمن کی جانب سے میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی جانب سے راکٹ فائر کے نتیجے میں پورے اسرائیل میں میزائل فائر کا سائرن بج رہا ہے۔ صہیونی ذرائع کے مطابق  تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس، بحیرہ مردار اور نقب میں بھی سائرن بجایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے یمنی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ بعض میزائلوں کو اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک لیا گیا تھا۔

News ID 1929126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha