مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا: روسی فوج کے ساتھ مل کر حماہ شہر کے نواحی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
المیادین ٹی وی چینل کے نامہ نگار نے خبر دی ہے: شامی فوج نے حمص کے شمالی محاذ میں اپنی فورسز کو تعینات کر دیا ہے، تاہم اس علاقے میں اب تک مسلح دہشت گردوں کے ساتھ کوئی جھڑپ نہیں ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گروں کے خلاف شام کی فضائیہ کے آپریشنز بھی جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ