مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطینی عوام کو امداد فراہم کرنے کے سلسلے میں UNRWA کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ریلیف اینڈ ورک ایجنسی واحد راستہ ہے جو فلسطین کو مطلوبہ سطح پر امداد فراہم کرنے کے قابل ہے۔
گوٹیریس نے زور دیا کہ UNRWA، ایک بین الاقوامی امدادی تنظیم کے طور پر، فلسطینیوں کی لائف لائن سمجھی جاتی ہے اور اسے کبھی تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کو تیز کرنے کے مقصد سے UNRWA کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ایک منظم پالیسی پر عمل کیا ہے۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی حفاظت کے لئے بین الاقوامی امداد کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ