مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق انگریزی روزنامہ گارڈین نے لکھا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی رو سے بدترین نسل کشی ہے۔
اس اخبار نے مزید لکھا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے عام باشندوں پر بے دریغ اور مسلسل گولیاں چلائیں۔
روزنامہ گارڈین نے واضح کیا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنیوا کنونشن کے مطابق اسرائیل ممنوعہ اقدامات میں مصروف ہے اور کنونشن کے بنیادی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ