مہر خبررساں ایجنسی نے اطلس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی پولیس نے صوبہ خیبرپختونخوا کی قبائلی ایجنسی جنوبی وزیرستان کے علاقے "اعظم ورسک" میں ایک مسجد کے سامنے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں کم از کم ایک شخص جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں جمعیت علمائے اسلام کے ایک سینئر رہنما بھی شامل ہیں۔
پاکستانی پولیس کے مطابق یہ دھماکہ اتوار کو ہوا جس میں مسجد کے امام "شہزادہ خان ترابی" اور جمعیت علمائے اسلام کے ایک "سینئر رہنما" سمیت پانچ دیگر افراد زخمی ہوئے۔
پاکستانی سکیورٹی اداروں نے دہشت گرد گروہوں کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
آپ کا تبصرہ