مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ٹیلفون کے ذریعے ایرانی تائی کوانڈو ٹیم کو جنوبی کوریا میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں میڈل جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
رہبر معظم نے تائی کوانڈو فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر رحیمی کو فون کیا اور ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کو مبارک باد دی۔
انہوں نے جنوبی کوریا میں ایرانی لڑکوں اور لڑکیوں نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کی محنت اور جذبے کی قدردانی کی۔
یاد رہے کہ ایرانی لڑکوں اور لڑکیوں کی دو ٹیموں نے جنوبی کوریا میں تائی کوانڈو کے عالمی مقابلوں میں مجموعی طور پر گیارہ میڈلز جیتے اور چودہویں عالمی مقابلوں میں ورلڈ چمپئین کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ