مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ثقافتی ورثے کے محکمے کے سربراہ کامران اکبری شایگان نے صوبہ ہمدان کے تاریخی شہر اسد آباد میں 5000 سال پرانے مٹی کے پیالے کی دریافت کی اطلاع دی ہے۔
انہوں نے مذکورہ خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مٹی کا یہ پیالہ تیسری صدی قبل مسیح کا ہے اور اسدآباد کے صحراء میں کھدائی کے دوران دریافت ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ مٹی کا پیالہ آثار قدیمہ میں پی ایچ ڈی کرنے والے ڈاکٹر ارمان وفائی نے محکمے کو عطیہ کیا، جنہوں نے آثار قدیمہ کے محقق کی حیثیت سے اس شعبہ کے ساتھ مختلف آرکیالوجی کورسز میں تعاون کیا ہے۔
اسدآباد ہینڈی کرافٹس اینڈ کلچرل ہیریٹیج ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے کہا کہ ٹائپولوجیکل موازنے اور بنیادی شواہد کی بنیاد پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ پیالہ اس دور سے تعلق رکھتا ہے جسے اس خطے کی عام تاریخ میں گوڈین III (گوڈین تھری) کہا جاتا ہے جو تقریبا پانچ ہزار قبل مسیح بنتا ہے۔
آپ کا تبصرہ