مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں عوام نے فلسطین اسکوائر پر جمع ہوکر حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصراللہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے وعدہ صادق 2 آپریشن میں صہیونی حکومت پر حملے پر خوشی اظہار کیا۔
عوام کی بڑی تعداد نے فلسطین اسکوائر پر شہید حسن نصراللہ کے ساتھ عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے پھولوں کے گدستے رکھ دیے۔
زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے فلسطین اسکوائر پر جمع ہوگئے اور صہیونی حکومت کے ساتھ جنگ میں مقاومت کے ساتھ اپنی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ 27 ستمبر کو صہیونی حکومت کی جانب سے بیروت پر فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
ان کی شہادت کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے منگل کی رات اسرائیل کے مختلف مقامات کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے مطابق 90 فیصد میزائل اپنے ہدف پر لگے تھے
آپ کا تبصرہ