29 مارچ، 2025، 9:02 AM

فلسطین کا مقصد فراموش نہیں کیا جا سکتا، عراقچی

فلسطین کا مقصد فراموش نہیں کیا جا سکتا، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے یوم القدس کی تقریب میں عوام کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مقصد کبھی فراموش نہیں ہوسکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے عالمی یوم القدس کے موقع پر شرکت کے بارے میں سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ آج ایرانی عوام کے ساتھ مل کر عالمی یوم القدس کی ریلی میں شرکت کا موقع ملا۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اس عظیم اجتماع نے ظلم کے خلاف ایرانی قوم کی مزاحمت اور گذشتہ سال کے اہم علاقائی واقعات کی حساسیت کو بخوبی اجاگر کیا۔

عراقچی نے عوام کی آگاہی اور ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ باشعور قوم ہی ملک کی اصل طاقت اور سب سے بڑی مدافعتی قوت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین کا مقصد کبھی فراموش نہیں ہو سکتا۔

News ID 1931468

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha