مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ان کا ملک لبنان میں صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کی مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ چین لبنان میں شہریوں کے خلاف اندھا دھند حملوں کی سخت مخالفت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ بین الاقوامی برادری لبنان میں کشیدگی میں اضافے کے حوالے سے زیادہ شفاف موقف اختیار کرے۔
وانگ یی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے اقدامات بین الاقوامی اصولوں اور معیارات کی صریح خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں اور چین لبنان کی سرزمین پر وسیع فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
اس سے قبل چینی وزارت خارجہ کے ترجمان "لین جیان" نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں لبنان پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چین کو لبنان اور اسرائیل کے درمیان موجودہ کشیدگی اور فوجی کارروائیوں سے بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی ہلاکتوں پر سخت تشویش ہے۔
چین لبنان کی خودمختاری کیخلاف ورزی کی شدید مخالفت اور بے گناہ شہریوں کو نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ