مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے خبر دی ہے کہ صیہونی فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اعلی حکام نے نیتن یاہو کابینہ کے شمالی سرحدوں میں جاری اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف خبردار کیا ہے۔
مذکورہ اخبار نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ ان کارروائیوں سے نہ صرف لبنان بلکہ پورے خطے میں ایک ہمہ گیر جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
مذکورہ ذرائع نے نشاندہی کی کہ یہ اشتعال انگیز اقدامات اپنے خطرات کے باوجود شمالی سرحدوں کے صیہونی آبادکاروں کو مقبوضہ بستیوں میں واپس بھیجنے میں مؤثر ثابت نہیں ہو سکتے، کیونکہ شمالی سرحدوں پر حزب اللہ قدم جما چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ