مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام کے دارالحکومت دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ گیارہ مہینوں کی ناکامی اور شکست کے بعد صیہونی حکومت مایوسی کی اس سطح پر گری ہے کہ اسے اپنے آپ کو بچانے کے لئے فلسطینی بچوں کو مارنے اور جھوٹ پھیلانے کے علاوہ کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔
ایرانی سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شام پر قابض حکومت کے مجرمانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے، جس میں کسی ایرانی مشیر کو نقصان نہیں پہنچا، ہم اعلان کرتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔
دمشق میں ایرانی سفارت خانے نے واضح کیا کہ صیہونی رجیم کے جیرہ خوار ذرائع ابلاغ اس طرح کا جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے مصیاف پر حالیہ حملے کے دوران دو ایرانیوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔
آپ کا تبصرہ