9 ستمبر، 2024، 4:45 PM

امریکی حمایت یافتہ فورسز شام میں داعش کے عناصر کو منتقل کر رہی ہیں، ذرائع

امریکی حمایت یافتہ فورسز شام میں داعش کے عناصر کو منتقل کر رہی ہیں، ذرائع

امریکہ سے وابستہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (SDF) نے شام کے صوبے رقہ سے داعش کے متعدد دہشت گرد گروہوں کو اس ملک کے صوبہ الحسکہ میں منتقل کر دیا۔

مہر نیوز کےمطابق، شام میں امریکی حمایت یافتہ جتھے نے داعش کے متعدد دہشت گرد گروہوں کو صوبہ رقہ سے الحسکہ منتقل کر دیا ہے۔

 اس سے قبل قابض امریکی افواج نے داعش دہشت گرد گروہوں کو "غویران" جیل سے عراق اور اردن کے سرحدی علاقے التنف کے کیمپوں میں منتقل کیا تھا تاکہ وہاں ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت دے کر ان سے علاقے کے ارد گرد اور شام کے صحرا اور مشرقی حصے میں شہریوں، بسوں، رہائشی مراکز اور ملک کے فوجی اڈوں پر حملے کروائے جاسکیں۔

10 اگست کو امریکی فوج نے گزشتہ چند دنوں میں شام میں فوجیوں اور لاجسٹک آلات کی منتقلی کے سلسلے میں شمال مشرقی شام میں اپنے اڈوں پر نئی تعداد میں فوجی بھیجے ہیں جو داعش کو اس ملک میں دوبارہ سے منظم کرنے کی امریکی کوششوں کا حصہ ہیں۔

News ID 1926520

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha