5 ستمبر، 2024، 9:07 PM

پابندیوں کے باوجود ایران کے آئل سیکٹر کی پیش رفت قابل تعریف ہے، اوپیک سربراہ

پابندیوں کے باوجود ایران کے آئل سیکٹر کی پیش رفت قابل تعریف ہے، اوپیک سربراہ

اوپیک کے سیکرٹری جنرل ہیثم الغیث نے کہا ہے کہ ایران نے حالیہ برسوں میں اپنی تیل کی صنعت میں امریکہ کی طرف سے لگائی گئی سخت پابندیوں کے باوجود نمایاں ترقی کی ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، اوپیک کے سیکرٹری جنرل ہیثم الغیث نے سابق ایرانی وزیر تیل جواد اوجی کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ ایران نے اوپیک کے ایک اہم رکن کی حیثیت سے پیٹرولیم کی صنعت میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ 
ایرانی میڈیا میں شائع ہونے والے خط کے مطابق، انہوں نے کہا کہ اوجی نے گزشتہ تین سالوں میں ایران کی تیل کی صنعت کو نمایاں طور پر ترقی کی سمت گامزن کیا ہے۔ 

جواد اوجی اپنے عہدے کے دوران،  ایران کی پیٹرولیم برآمدات ک بڑھانے میں اس وقت کامیاب رہے جب یہ ملک 2019 میں امریکی پابندیوں کی زد میں آیا تھا۔ 

پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ایران کی تیل کی پیداوار 3.271 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔

ایران کے نئے وزیر پیٹرولیم پاک نژاد نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اگلے سال 4 ملین بی پی ڈی کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے ایران کی خام تیل کی پیداوار کو مزید بڑھانے کے لیے اوجی کے منصوبوں پر عمل کریں گے۔

News ID 1926432

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha